کانگریس نے زراعت کے مرکزی وزیر مملکت سنجیو بلیان کے پریشان حال کسان کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ اور سنگدلانہ رویہ پر نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے راجستھان میں ایک تقریب کے دوران مسائل کا
شکار کسان کے ساتھ ناشائستہ بات کہی تھی۔
اپوزیشن پارٹی نے کل رات اس واقعہ کا ذکر ٹوئٹ پر کیا ہے اور مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے وزیر عوامی امور میں بے حس رویہ اختیار کرتے ہیں۔